آرکروما پاکستان

 

اسپشیالٹی ڈائز اور کیمیکلز کے شعبے میں آرکروما پاکستان لمیٹڈ کو مارکیٹ لیڈر کی حیثیت حاصل ہے۔ اوریہ مینوفیکچرنگ، سیلز اور انڈنٹ بزنس برائے ٹیکسٹائل، پیپر، ایڈہیسوز (Adhesives)، کوٹنگ اور کنسٹرکشن انڈسٹری میں مصروف عمل ہے۔
Clariant کے ٹیکسٹائل، پیپر اور ایملشن بزنس سے تخلیق کردہ آرکروما کلر اور اسپشیالٹی کیمیکلز میں عالمی کمپنی ہے جو عالمی معیارات، اعلیٰ سطح کی خدمات، کاسٹ ایفی شیئنسی، مستحکم اور جدت طرازی میں منہمک ہے۔
آرکروما کا ہیڈ کوارٹر پاکستان کراچی میں قائم ہے۔
آرکروما پاکستان کے تین دیگر مقامات پر بھی سرگرم عمل ہے۔ جامشورو میں پیداواری، کورنگی میں سائنٹفک سینٹر اور لاہور میں ٹی این بی دفاتر قائم ہیں۔